نئی دہلی26جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی)کی رکنیت کو لے کر ہندوستان نے فی الحال اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔وہیں حالیہ مشکلوں سے اس مہم پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس کی اطلاع دی۔انہوں نے کہاکہ ناکامی کو لے کر بھارتی سفارت کاری سے زیادہ فکر مند نہیں ہوتی ہے۔سوروپ نے کہا کہ این ایس جی کی رکنیت کو لے کر جا رہی ہماری کوششیں جاری ہیں۔وہیں ہندوستان اور پاکستان کی کوششیں الگ الگ ہیں۔رکنیت حاصل کرنے کیلئے بھارت کی دعویداری اور ٹریک ریکارڈ کو نظر انداز نہیں کی جا سکتی۔یہ بالکل صحیح ہے۔انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک چین کوہندوستانی عوام کے جذبات کو سمجھنا چاہئے۔ہم چین کو منانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔سوروپ نے کہا کہ ملک کی این ایس جی کی رکنیت کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی اسی لئے اتنی سنجیدہ کوشش کررہے ہیں کیونکہ وہ جوہری توانائی کی اہمیت کے بارے میں جانتے ہیں۔